اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ کاپیسا ، اروزگان ، زابل ، ہلمند ، فراہ، فاریاب اور سرپل میں دہشت گردوں کے خلاف نو کاروائیاں کر کے بیس طالبان کو ہلاک کر دیا - افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی ان کارروائیوں میں سولہ طالبان زخمی ہوئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا -ان کارروائیوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھی ضبط کر لئے- افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان میں ان کارروائیوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو ہونے والے جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے-
.......
/169